انگلینڈ کے خلاف آخری ون ڈے میں فتح کے باوجود پاکستان کا اگلے ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائنگ راونڈ کھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
ورلڈ کپ 2019کھیلنے کے لئے پاکستان کو آئرلینڈ کے خلاف دو صفر اور انگلینڈ کے خلاف سیریز میں کامیابی درکار تھی لیکن آئرلینڈ کے خلاف ایک میچ میں کامیابی ملی دوسرا بارش کی نذر ہوگیا۔ انگلینڈ کے خلاف چار ایک سے شکست کے بعد پاکستان کی ٹیم اس وقت اپنی تاریخ کی سب سے کم رینکنگ پر ہے۔ اس وقت پاکستان کے لئے ورلڈ کپ میں براہ راست کھیلنے کیلئے دبئی میں
ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا میں سیریز جیتنا لازمی ہیں اس کے بعد پاکستان کے براہ راست کھیلنے کا دارومدار بنگلہ دیش کی کارکردگی پر بھی ہے۔ اگر بنگلہ دیش کی ٹیم اپنے آنے والے میچز میں اچھی کارکردگی نہ دکھا سکی تو پاکستان کے چانسز بڑھ جائیں گے۔ واضح رہے کہ عالمی رینکنگ میں اس وقت بنگلہ دیش 98، ویسٹ انڈیز 94 اور پاکستان 86 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب ساتویں ، آٹھویں اور نویں نمبر پر ہیں۔ یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ پاکستان اتنے کم پوائنٹس کے ساتھ نویں نمبر پر ہے۔ رینکنگ میں پہلی آٹھ ٹاپ ٹیمیں ورلڈ کپ کے لئے براہ راست کوالیفائی کر جائیں گ